تنہا
Poet: Muhmmad Zaki kafi By: Bent-E-Hussain, D.G.Khanدل کو جس وقت بھی دیکھا اسے پایا تنہا
زندگی کیسے کٹے گی یہ خدایا تنہا
دشت پر خار میں ساتھ اہل سفر نے چھوڑا
رہ گیا ساتھ میرے بس میرا سایہ تنہا
یوں تو ہر سمت بپا سینکڑوں ہنگامے تھے
پھر بھی جس شخص کو دیکھا اسے پایا تنہا
جس کی ہیبت سے پہاڑوں کے جگر شق ہوجائیں
ہم نے اس بار امانت کو اٹھایا تنہا
تیرے جلوؤں نے نگاہوں سے چھپا دی ہر شے
تو بھری بزم میں ہم کو نظر آیا تنہا
More Sad Poetry






