تنہا تنہا سہمی سہمی خاموشی
Poet: عین عرفان By: ہارون فضیل, Islamabadتنہا تنہا سہمی سہمی خاموشی
جیسی ہیں آوازیں ویسی خاموشی
تنہائی میں چونکا دیتی ہے اکثر
سناٹے سے باتیں کرتی خاموشی
بے مقصد محفل سے بہتر تنہائی
بے مطلب باتوں سے اچھی خاموشی
دو آوازے ہم راہی اک رستہ کی
اور دونوں کے بیچ میں چلتی خاموشی
چپکے چپکے گھر کو ڈستی رہتی ہے
دروازے کی دیواروں کی خاموشی
خاموشی کے ضبط سے ڈرتی آوازے
آوازوں کے شور سے ڈرتی خاموشی
More Sad Poetry






