تنہا رات تھی اور میں تھا
Poet: ZIA ULLAH TAHIR By: ZIA ULLAH TAHIR, ISLAMABAD.تنہا رات تھی اور میں تھا
کوئی بات تھی اور میں تھا
کرتے تو کن سے گفتگو کرتے
میری ذات تھی اور میں تھا
سنائی کچھ نہ دیتا تھا مجھے
خاموش کائنات تھی اور میں تھا
سکوت شب میں ، ستاروں کے ساتھ
عجب مناجات تھی اور میں تھا
جس راستے بھی گزر ہوا اپنا
سامنے وہ سوغات تھی اور میں تھا
وہ منظر کیا لکھوں ، جب طاہر
نظر التفات تھی اور میں تھا
More Sad Poetry






