تنہا چھوڑ جانے والے
Poet: فلزہ فاطمہ By: Filzah Usama, Karachiآئے تنہا چھوڑ جانے والے
تجھ سے ہم گلہ کیا کریں؟
اشکوں میں ہسانے والے
تجھ سے شکوہ کیا کریں؟
بس یادوں سے کہہ دو کہ
کہ گمانوں میں ملا نہ کریں
بس خوابوں سے کہہ دو کہ
دنوں میں بھی دکھا نہ کریں
بس اپنے نام سے کہہ دو کہ
ہر دم لبوں پہ یوں کھلا نہ کرے
بس راتوں سے کہہ دو کہ
منتظر تمہاری رہا نہ کریں
بس خلوتوں سے کہہ دو کہ
فسانوں میں ملا نہ کریں
آخری بار کہہ دو میرے آپ سے
کہ ہم نہیں ہیں، ہمیں ڈھونڈا نہ کریں
More Sad Poetry







