ہم اتنے تنہا تنہا ہیں کہ ہم سا
تنہا اورجہاں میں کیا ہوگا
یہ سوچ کہ تنہا تنہائی کو
یوں دور بھگا تے ہیں اکثر
کہ ہم سا تنہا دور جہاں میں
اور بھی کوئی کیا ہوگا
تمہیں کس نے کہا میں تنہا ہوں
میرے سنگ جیتا ہے میرا من
میرے من میں اُس کی یادیں
سنگ اور میرے اب کیاہوگا
اندھیر میں اک پرچھائی ہے
اور بھیڑ میں اک تنہائی ہے
جب آنکھ میری بھر آئی ہے
تب اور غزب اب کیا ہوگا
رب اب تو مجھے آزادی دے
اس تنہائی کی محفل سے
تنہائی نہیں اک قاتل ہے یہ
اب جاں کا میرے کیا ہوگا