تنہائی سے ہماری قربت بہت ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMتنہائی سے ہماری قربت بہت ہے
اسی لیےزندگی میں وحشت بہت ہے
آستین کے سانپ ہی ڈھنستےہیں مجھے
ورنہ دشمنوں پہ میری دہشت بہت ہے
میں اس دنیا کا امیر ترین انسان ہوں
میرے دل میں ایمان کی دولت بہت ہے
میں کیوں کسی غیرکہ آگےسرجھکاؤں
میرےلیےالله و رسول کی محبت بہت ہے
More Life Poetry






