تنہائی کے لمحوں کوبھی محفل بنایا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreتنہائی کے لمحوں کوبھی محفل بنایا ہے
اداسی دور کرنے کا ٹھکانہ خوب پایا ہے
اکیلے بیٹھنا اپنی بڑی انمول عادت ہے
اکیلے بیٹھنا ہم کو بہت ہی راس آیا ہے
سکوت وقت کے لمحات کیونکر جاری ہوتے ہیں
یہ تنہائی کی سرگوشی نے ہی آ کر بتایا ہے
مجھے تنہائی کے لمحوں نے جو سوغات بخشی ہے
اسی نے تو حقیقت میں مجھے جینا سیکھایا ہے
بظاہر تو میں تنہا ہوں مگر عظمٰی حقیقت میں
میرے اطراف مین وہ ہے جسے اپنا بنایا ہے
More Sad Poetry






