ویرانہ ہے سناٹا ہے رسوائی ہے تنہائی ہے
قسمت ہم کو کن راہوں سے ان راہوں پر لے آئی ہے
اب سے پہلے یہ دنیا ہم کو پھولوں جیسے لگتی تھی
نہ جانے کیوں کانٹوں کی مانند اپنے سامنے آئی ہے
کبا جانے کہ ان آنکھوں نے کس لمحے خواب سجائے تھے
اور کیا جانے ان آنکھوں نے کب اپنی نیند چرائی تھی
دل کی خاطر لب کھولے اور رسوائی اپنائی تھی
اب تیری خاطر تنہائی لے کر خاموشی اپنائی ہے
پھر ایسا ہوا کہ دنیا کی خاطر خود کو تنہا کر پیٹھے
لیکن خود کو تنہا کر کے بھی یاد تمہاری آئی ہے
تنہائی میں عظٰمیٰ تیری یادوں نے دل کو بہلایا ہے
تیری یادوں کے دیپ جلائے دل نے بزم سجائی ہے