تنہازندگی میں وحشت بہت ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اپنی تنہا زندگی میں وحشت بہت ہے
چلے بھی آؤ اب ہمیں فرصت بہت ہے

مجھے اور کوئی خوشی نہیں چاہیے
تجھ سے ملنے کی حسرت بہت ہے

رنج و الم میرے تعاقب میں رہتےہیں
مجھے مسکرانے کی عادت بہت ہے

دکھی دل کے چین وقرار کے لیے
تم سے فقط ایک ملاقات بہت ہے

تیری محبت ہی میرا سرمایہ ہے
اصغر کےلیے تیری چاہت بہت ہے
 

Rate it:
Views: 428
22 Feb, 2014