Add Poetry

تو اپنے دل میں بسا محبت کو

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, میانوالی

تو اپنے دل میں بسا محبت کو
پسند ہے کرتا خدا محبت کو

کہیں نا تم سے وہ روٹھ ہی جاۓ
نہ بار بار آزما محبت کو

دوبارہ پھر لوٹ کر نہیں آتی
نہ بیٹھنا تم گنوا محبت کو

ذرا یہ دیکھو تو اس کا پاگل پن
ہے ڈھونڈتا گم شدہ محبت کو

گنہگاروں میں آ نا جاۓ تو
نہ بھول کر بھی بھلا محبت کو

غلیظ لوگوں کی ذد میں آ گئ ہے
اے میرے مولی بچا محبت کو

عطا ہے باقر یہ تیرے مالک کی
تو اپنے دل سے لگا محبت کو
 

Rate it:
Views: 317
30 Mar, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets