تیرا دکھ سہنے کا حوصلہ نہیں ہم میں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

تیرا دکھ سہنے کا حوصلہ نہیں ہم میں
تجھے کھونے کا حوصلہ نہیں ہم میں

کون کرے گا آنتظار ہمارا تیرے بغیر
گھر کو دیکھنے کا حوصلہ نہیں ہم میں

معلوم نہ تھا تو اسطرح بچھڑ جائے گی
تجھے بھلانے کا حوصلہ نہیں ہم میں

آ جانے ہیں آنسو تجھے یاد کر کے
اب رونے کا بھی حوصلہ نہیں ہم میں

کس کو کہیں گے ماں تیرے جانے کے بعد
تجھے پکارنے کا اب حوصلہ نہیں ہم میں

Rate it:
Views: 473
10 Sep, 2012