Add Poetry

تیرا میرا رشتہ کیا ہے؟

Poet: Kusar Khan By: NS, lahore

ایک لڑکی چھت پر بھیگ رہی تھی
جانے کیا کیا سوچ رہی تھی
موسم سارا جل تھل تھا
بھیگا بھیگا آنچل تھا
کچھ لمحے بے چین رہی وہ
آنسو اندر پیتے پیتے
لیکن ایک دم سے وہ لڑکی
پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی
پھر اچانک ساون جیسے
تھم سا گیا
اور وہ روتے روتے زور سے بولی
آنسو میرے د یکھے تو تو نے رونا چھوڑ دیا ہے
جبکہ میرے اپنوں نے ہی مجھ کو تنہا چھوڑ دیا ہے
تیرا میرا رشتہ کیا ہے؟

Rate it:
Views: 670
30 Jul, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets