تیرا ہجر عذابِ جاں بن گیا
Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garhتیرا ہجر عذابِ جاں بن گیا
میں عبرت کا نشاں بن گیا
ہم رِندوں کی بزم میں ساقی
آج واعظ بھی مہماں بن گیا
تُو تھا تو ایک شہر تھا آباد
اب اِس دل میں بیاباں بن گیا
بحث و تکرار فضول ہے اے واعظ
اب عشق ہی میرا ایماں بن گیا
کتنی حیرت کی بات ہوگی امر
اگر کوئی آدمی انساں بن گیا
More Sad Poetry






