ہو اجازت اگر تو کچھ کام کر لوں جی
بکھری پڑی ہے ذات میری تیری ضد کے سامنے
کاتب تقدیر نے فیصلہ کب کا سُنا دیا
اب مجھے ہے ہارتے رہنا تیری ضد کے سامنے
تجھ سے بات کہنا کبھی اتنا مشکل نہ تھا
ہو گیا ہے سچ بھی جھوٹ میرا تیری ضد کے سامنے
پاس بُلا لوں یا خود ہی چلی آؤں میں
کچھ کشمکش سی ہو گئی ہے تیری ضد کے سامنے
جب چاہو پڑھ لینا اپنی مرضی سے حسن
اب تو ہو گئی ہوں تحریر تیری ضد کے سامنے
نصیب قیدو بند نہ تھا اس سے پہلے
شمع ہو گئی ہے اسیر تیری ضد کے سامنے