تیری عادت، تیرا انداز نہ ہو

Poet: Faraz By: Muhammad Zubair, Multan

تو ہر اک بات پہ ہنس دیتی ہے
اور میں سوچ میں پڑ جاتا ہوں

یہ تیری سادہ و معصوم ہنسی
آنکھ کی بھول، سماعت کا فسوں

تیری عادت، تیرا انداز نہ ہو
وہ حقیقت میں کوئی راز نہ ہو

تیرے بے ساختہ ہنسنے کی ادا
تیری تنہائی کی آواز نہ ہو

میں جسے حسن طبعیت جانوں
تیرے جذبات کی غماز نہ ہو

Rate it:
Views: 620
02 Sep, 2010