Add Poetry

تیری محفل میں جو یہ آبلہ پا بیٹھے ہیں

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

تیری محفل میں جو یہ آبلہ پا بیٹھے ہیں
دُور سے آئے ہیں، چشمِ براہ بیٹھے ہیں

اک خلش ہے دل میں جو سونے نہیں دیتی
ہم جاگتی آنکھوں اک عمر بتا بیٹھے ہیں

زندگی جن کے لئے اک تماشہ بن گئی اپنی
آج وہی لوگ ہم سے ہی خفا بیٹھے ہیں

شمع آنسو نہ بہاتی رات بھر تو کیا کرتی
حالِ دل جو اُسے اپنا ہم سنا بیٹھے ہیں

آنکھوں میں بسے ہیں انتظار کے جگنو
کسی اجنبی سے شائد دل لگا بیٹھے ہیں

زمیں پاؤں تلے ہے نہ سر پہ سائباں رہا
اس محبت کے لیے کیا کچھ گنوا بیٹھے ہیں

کوئی تو ہو رضا جو داد ِ سُخن دے ہم کو
بھری محفل میں آج پھر بےنوا بیٹھے ہیں

Rate it:
Views: 380
20 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets