Add Poetry

تیری یاد

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

جب کبھی تجھ کو یاد کرتا ہوں
تجھ سے باتیں ہزار کرتا ہوں

زندگی آخری دم لے رہی ہے مگر
بے سبب اعتبار کرتا ہوں

کھلی کھڑکی سے روشنی کا سفر
ہر پل انتظار کرتا ہوں

نامکمل ہے داستان حیات
ہر لفظ کو شمار کرتا ہوں

یہ وہم ہے یا گماں کی دلیل
اپنے یقین کو بیدار کرتا ہوں

مجھ کو دعویٰ ہے بھول جانے کا
یادِ ماضی سے پیار کرتا ہوں

Rate it:
Views: 504
04 Jan, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets