تیری یاد آئی ہر شام کے بعد
Poet: Maria Riaz By: Maria Ghouri, Haroonabadتیری یاد آئی ہر شام کے بعد
آنکھ بھر آئی تیرے نام کے بعد
میں نے تمناؤں کا گلہ گھونٹ دیا
کسی خود ساختہ الزام کے بعد
زندگی ٹھہر ٹھہر جاتی ہے جیسے
ایسے لیتی ہو سانس دو گام کے بعد
یوں بھی دکھ جھیلے ہیں چپ چاپ صنم
تیری اک حسرت ناکام کے بعد
کیا ملا ہم کو سوائے آبلہ پائی کے
پیار کی عمر ناتمام کے بعد
More Sad Poetry






