تیری یاد کا رقص
Poet: Syed Najam SAQI By: Syed Najam SAQI, Dubaiآج پھر ہوا تنہائی میں تیری یاد کا رقص
 ان اشکوں کی سچائی میں تیری یاد کا رقص
 
 تجھ خوبرو کی شہرت کا باعث میری تزلیل
 مجھ ناچیز کی رسوائی میں تیری یاد کا رقص
 
 اس دل کے آئینے میں عیاں تیری تصویر
 ان آنکھوں کی گہرائی میں تیری یاد کا رقص
 
 میرا ہر شعر زمانے کو بھلا لگتا ہے
 میرے الفاظ کی پزیرائی میں تیری یاد کا رقص
 
 میری ہر سوچ ہے وابسطہ تیری یادوں سے
 میری ہر ٹوٹتی انگڑائ میں تیری یاد کا رقص
 
 میرے ہونٹوں پہ نغمے رواں ہیں تیرے
 میری پلکوں کی جھپکائی میں تیری یاد کا رقص
 
 اشکوں کے سنگ ٹپکتی ہوی تیری یاد کا تسلسل
 ہر بجتی ہوی شہنائی میں تیری یاد کا رقص
 
 میرا ہر انداز زمانے سے جدا ہے سید
 مری گویای میں،بینای میں تیری یاد کا رقص
More Sad Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 