تیرے انتظار میں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیری نگاہیں تھک گئیں تیرے انتظار میں
یہ زندگی گزر گئی اک تیرے انتظار میں
ہم ادھورے خوابوں کو ڈھونڈتے رہے لیکن
نیند پوری ہی نہ ہو سکی تیرے انتظار میں
رنگ حنا بھی اب میرے ہاتھوں پہ نہیں رچتا
یہ رنگ بھی کہیں اڑ چکا تیرے انتظار میں
چوڑیاں کیسے سجتی ان سونی کلائیوں میں
ٹوٹ کر بکھر گئیں یہ تیرے انتطار میں
تم جو آجاؤ تو میرا روپ بھی سنور جائے
میں ہوئی بے روپ رنگ تیرے انتظار میں
عید کی خوشی کا دن گزر گیا تمہارے بن
میں آج بھی اداس رہی تیرے انتطار میں
More Sad Poetry








