تیرے بعد

Poet: By: Habib Ullah, KGMC Peshawar

ہم ہی ٹہرے سزا وار اور کہا کچھ بھی نہیں
تو کیا سمجھتی ہے تیرے بعد ہوا کچھ بھی نہیں

یاد جب آئی تیری یاد رہا کچھ بھی نہیں
دل نے بس آہ بھری اور کہا کچھ بھی نہیں

وقت کی طرح یہ سانسیں بھی رواں ہیں اب تک
ایک بس اشک تھمے اور رکھا کچھ بھی نہیں

ہاتھ سے ہاتھ چھڑا کر گئی جب سے تو
میں نے اُس وقت سے ان ہاتھوں سے چھوا کچھ بھی نہیں

کاش تو مجھ سے کہہ دے اچانک آ کر
کہ تیرے بعد میرے جیون میں بچا کچھ بھی نہیں

Rate it:
Views: 993
25 Jun, 2008