وہ جو روشنی میرے
ساتھ تھی
میرے روپ کا وہ
سنگھار تھی
وہ جو دل میں میرے
آس تھی
وہ آرزو تیرے
پاس تھی
وہ جو آنکھوں میں اک
پیاس تھی
میرے رتجگوں کا
احساس تھی
میری چوڑیوں میں جو
بات تھی
وہ راگوں کی
برسات تھی
وہ جو پائل کی
جھنکار تھی
وہی تجھ سے
ملاقات تھی
اب وہ سارے خواب
بھسم ہوئے
میری مانگ اب
اجڑ گئی
تیری زندگی جو
ختم ہوئی
اب وہ روشنی بھی
بجھ گئی
وہ روپ ماند
پڑ گیا
وہ دل کی آس
بچھڑ گئی
وہ آرزو بھی
سمٹ گئی
وہ آنکھوں کی پیاس
ناں رہی
میری راتیں ساری
لٹ گئیں
اب چوڑیوں میں ناں
وہ بات ہے
ناں وہ راگوں میں
برسات ہے
وہ جو پائل تھی اب
بچھڑ گئی
اب سارے لمحے
خاک ہیں
میرے سارے خواب
برباد ہیں
تو جو ناں رہا تو
کچھ نہیں
میرے آنسوں کو
دیکھ لے
میری سسکیوں کو
سمیٹ لے
میرے زخموں کو تو
ڈھانپ دے
میں اجڑ گئی مجھے
ساتھ لے
تو جس مٹی میں
سو گیا
اس مٹی سے ہم کو
پیار ہے
تیرے ساتھ ہوں تو
قرار ہے
تیرے بن جینا بے کار ہے