Add Poetry

تیرے دکھ کی نشانیاں

Poet: Muhammad Saleem Shakir By: Bakhtiar Nasir, Lahore

تیرے غم کی جوانیاں نہ گئیں
آنسؤوں کی روانیاں نہ گئیں

لاکھ خوشیاں ہوئیں نصیب مگر
آج تک نوحہ خوانیاں نہ گئیں

میں نے دیوار دل کو کھرچا ہے
تیرے دکھ کی نشانیاں نہ گئیں

میں نے برسائے اشک بھی لیکن
غم کی شعلہ فشانیاں نہ گئیں

مطمئین میں رہا سدا تجھ سے
اور تیری بد گمانیاں نہ گئیں

لب تو پتھر کے کر لئے میں نے
دل سے تیری کہانیاں نہ گئیں

آپ نے زخم ہی دیے شاکر
آپ کی مہربانیاں نہ گئیں

Rate it:
Views: 579
03 Jun, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets