تیرے غم میں سمو لیا خود کو
Poet: AHMAR HASSAN AHMAR By: Syed Ahmar Hassan Rizvi, karachiتیرے غم میں سمو لیا خود کو
آنسوؤں میں بھگو لیا خود کو
رات شانے پہ میرے سر رکھ کر
اُسکی آنکھوں نے دھو لیا خود کو
ایک مدت ہوئی گناہ کئے
پھر شرابوں میں کھو لیا خود کو
تجھ کو بھولا تھا ایک پل کے لئے
ظلمتوں میں پُرو لیا خود کو
کاٹ کر ہاتھ ٹٰیرا نام لکھا
اور لہو میں ڈبو لیا خود کو
اسقدر بے بسی بھی کیا احمر
آپ مرقد میں بو لیا خود کو
More Sad Poetry






