Add Poetry

تیرے فراق کے دُکھ یاد

Poet: Ahmad Faraz By: Wajid Imran, Pirmahal

اگر کسی سے مراسم بڑھانے لگتے ہیں
تیرے فراق کے دُکھ یاد آنے لگتے ہیں

ہمیں ستم کا گلہ کیا، کہ یہ جہاں والے
کبھی کبھی ترا دل بھی دُکھانے لگتے ہیں

سفینے چھوڑ کے ساحل چلے تو ہیں لیکن
یہ دیکھنا ہے کہ اب کس ٹھکانے لگتے ہیں

پلک جھپکتے ہی دُنیا اُجاڑ دیتی ہے
وہ بستیاں جنھیں بستے زمانے لگتے ہیں

فراز ملتے ہیں غم بھی نصیب والوں کو
ہر اِک کے ہاتھ کہاں یہ خزانے لگتے ہیں

Rate it:
Views: 402
17 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets