تیرے چہرے پر اداسی میرا دل دکھاتی ہے
Poet: Roshani By: Roshani, U.A.Eکیسے اسے پیار دوں
میں خود گہری شام کا اندھیرا ہوں
کہتا ہے میرے ساتھ ساتھ چلو
میں خود صحرا کے جیسا پیاسا ہوں
کہتا ہے میرے سوالوں کا جواب دو
میں خود کیں سوالوں کا سناٹا ہوں
کہتا ہے میں نامکمل ہوں مجھے مکمل کردو
میں خود کیں حصوں میں بٹا ہوں
کہتا ہے مجھے زندگی کے سارے رنگ دو
کیسے بتاؤں میں خود بےرنگ دریا ہوں
کہتا ہے مجھے سائباں دو
میں خود بےگھر پرندہ ہوں
میں تجھے اپنانا چاہتا ہوں مگر
میں خود زمانے میں رسواہ ہوں
تیرے چہرے پر اداسی میرا دل دکھاتی ہے
کیسے کہوں میں جان بہت شرمندہ ہوں
More Sad Poetry







