تیرے ہجر کی اماوس میں جاگے رات بھر
Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabadتیرے ہجر کی اماوس میں جاگے رات بھر
 آنسو جگنو کبھی ستارے بنے رات بھر
 
 خیال کی وسعت میں بھٹک کر ہم نے 
  کہاں کہاں نہ ڈھونڈا تجھے رات بھر 
 
 شام یہ کہہ کر ڈوب گیا سورج
 میں تو چلا تم جاگتے رہو رات بھر  
 
  ہارے ہوئے کسی انسان کی طرح 
 کنکر پانی میں پھینکتے رہے رات بھر
 
 اداسی کے موسم میں برسات رت میں
 کھلےآسمان تلے بھیگتے رہے رات بھر
More Sad Poetry






