Add Poetry

تیرے ہونٹوں سے جب ادا ہُوا مَیں

Poet: Shabbir Nazish By: Shabbir Nazish, Karachi

تیرے ہونٹوں سے جب ادا ہُوا مَیں
کیا کہوں سرخوشی سے کیا ہُوا مَیں

چل رہی تھی تو سب مسافر تھے
نائو ڈوبی تو ناخدا ہُوا مَیں

جانے کس دیس جا نکلتا ہوں
تیرے بارے میں سوچتا ہُوا مَیں

جتنا چاہے گریز کر مجھ سے
تیرے ماتھے پہ ہوں لِکھا ہُوا مَیں

کوئی تِتلی اِدھر نہیں آتی
باغ سے دُور ہوں کھِلا ہُوا مَیں

خرچ کر یا مجھے بچا کے رکھ
جا تجھے کہہ دیا ترا ہُوا مَیں

مجھے بچہ سمجھتی ہے اب تک
ماں کے آگے کہاں بڑا ہُوا مَیں
 

Rate it:
Views: 426
25 Jun, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets