تیرےانتظار میں ببیقرار ہیں آنکھیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

تیرےانتظار میں بیقرار ہیں آنکھیں
تیرےہجر میں اشکبار ہیں آنکھیں

آج آنکھوں سےآنسونہیں تھمنےپاتے
لگتا ہےکسی غم کا شکارہیں آنکھیں

کاش کوئی آکرمیرےآنسو پونچھے
کئی دنوں سےمحو انتظارہیں آنکھیں

میرےتن من کو وہ ایسےمہکاتی ہیں
اس جان ادا کی ایسی مشکبارہیں آنکھیں

دن رات بےچین سی رہتی ہیں
تیرےآنے کی راہ تکتی باربار ہیں آنکھیں

Rate it:
Views: 705
15 Feb, 2013