جان میری جان کوئی اور ہے
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabadجان میری جان کوئی اور ہے
بات میری مان کوئی اور ہے
ہو گیا ہوں میں کسی کا ہم سفر
اب مری پہچان کوئی اور ہے
ناز تیرے ظلم پر ہے آج بھی
عشق کی یہ شان کوئی اور ہے
اب عمر بھر کی جدائی کس لئے
یہ ترا احسان کوئی اور ہے
جی رہا ہوں اب کسی کی زندگی
جسم میں انسان کوئی اور ہے
راس آئ کب رفاقت مر کے بھی
اُس کا قبرستان کوئی اور ہے
More Sad Poetry






