Add Poetry

جانتا ہوں کہ محبت کا غم ہوتا بہت ہے

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

جانتا ہوں کہ محبت کا غم ہوتا بہت ہے
کیا کروں اب یہ لفظ بھی رُسوا بہت ہے

ہم اب اداسی کے سبب میں کیا بتائیں
معلوم گلی کوچوں میں سناٹا بہت ہے

نہ ملنے کی قسم کھا کے بھی میں نے
تجھے ہر راہ میں ڈوھنڈا بھی بہت ہے

اب یہ آنکھیں اور کیا دیکھیں کسی کو
میری آنکھوں نے تجھے دیکھا بہت ہے

میں نے جانے کیوں بچا رکھے ہیں آنسو
لگتا ہے کہ اب شاہد مجھے رونا بہت ہے

تجھے بھی معلوم تو ہو گا اے میرے ہمدم
تجھے بھی ایک شخص نے چاہا بہت ہے

Rate it:
Views: 470
04 Nov, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets