جانے کیا کیا سوچتا رہتا ہوں میں

Poet: Riaz Ahmad Khan By: Riaz Ahmad Khan, Gojra PUNJAB Pakistan

جانے کیا کیا سوچتا رہتا ہوں میں
دھیرے دھیرے جاگتا رہتا ہوں میں

لوگ اپنی خواہشوں میں کھو گئے
تیری جانب دیکھتا رہتا ہوں میں

دامن یزداں کہیں میلا نہ ہو
اپنے آنسو روکتا رہتا ہوں میں

موسم برسات میں صحرا نشیں
سب سے تنہا بھیگتا رہتا ہوں میں

رات کی اندھیری گھڑیوں میں رضا
پہروں کیا کیا گھورتا رہتا ہوں میں

Rate it:
Views: 695
30 Jun, 2010