جانے کیوں لوگ مر جاتے ہیں
Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachiیونہی تنہا کر جاتے ہیں
 جانے کیوں لوگ مر جاتے ہیں
 
 دل کی حالتوں سے بےخبر
 وعدوں سے بھی مکر جاتے ہیں
 
 زندگی بھر تھکن سے آلودہ
 نہا دھو کر کفن میں نکھر جاتے ہیں
 
 آہیں سسکیاں تو سنتے ہی نہیں
 امکان سے بھی آگے گزر جاتے ہیں
 
 اداسی بھری نظریں تعاقب کرتی ہیں خالد
 ہم تنہائی اوڑھے جدھر جاتے ہیں
More Sad Poetry







