جانے کیوں کسی بات نے رات بھر رلایا مجھے
Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabadجانے کیوں کسی بات نے رات بھر رلایا مجھے
 کیسا درد دیا ہے زندگی نے خدایا مجھے
 
 جان کو سکون ہے نا دل کو چین 
 ناجانے کس خوف نے عمر بھر ستایا مجھے
 
 محبت کا چراغ جو وقت کے ہاتھوں بجھ گیا
 کیوں غم کی آگ نے صبح شام جلایا مجھے
 
 سبھی غیر ملے اس دنیا میں کوئی ملا نہیں اپنا
 جو بھی ملا بن کے ملا پرایا مجھے
 
 یوں ہی قید تنہائی میں رہا عمر بھر میں
 گھر کی دیواروں نے دوست بنایا مجھے
 
 تنویر! رہ گیا ہے تنہا جب زندگی کے سفر میں
 کیوں موت نے پیار سے بلایا مجھے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 