Add Poetry

جب بھی کوئی خواب سجانے لگتے ہیں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

جب بھی کویٔ خواب سجانے لگتے ہیں
ہم کو کتنے خوف ستانے لگتے ہیں

آنکھیں ساتھ کہاں دیتی ہیں چہرے کا
جب وہ جھوُٹی بات بنانے لگتے ہیں

کتنے در کھلُ جاتے ہیں انجانے میں
ہم جب بھی دیوار بنانے لگتے ہیں

کچھ کہتے کہتے رُک جاتے ہیں اکثر
جب وہ دِل کی بات بتانے لگتے ہیں

اِک دو پل میں ہو جاتا ہے گھر برباد
بننے میں پر لاکھ زمانے لگتے ہیں

آتے جاتے موسم جانے کیوں ہر بار
دِل میں غم کے پھوُل کھلانے لگتے ہیں

ایک نظر چاہت کی اور دو میٹھے بول
ہم کو تو انمول خزانے لگتے ہیں

عذراؔ وامق ، سسی پنوں ، رانجھا ہیر
ہم کو تو جھوُٹے افسانے لگتے ہیں

Rate it:
Views: 422
16 Oct, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets