زندگی مجھ کو تمنا ؤں کا گھر لگتی ہے
کبھی ویران سے مندر کا شجر لگتی ہے
گھٹ گئی عمر کی دستار یوں بڑھتے بڑھتے
ساری دنیا کو مری ذات دہر لگتی ہے
دل کی چوکھٹ پہ تو تقسیم جفاؤں کی ہے
تیری چاہت تو وفاؤں کا اثر لگتی ہے
شبِ وحشت کو چراغوں کی ضرورت ہو گی
پھر کسی بام پہ جلتی جو سحر لگتی ہے
جب سناتی ہے سرِ بزم کوئی وشمہ غزل
در حقیقت اسے اس شام نظر لگتی ہے