Add Poetry

جب موسم رو كر پوچهيں گےاپنا پيار كہاں پر كھو بيٹهے

Poet: Neelam By: Neelam, Lahore

جب زيست كا سورج ڈهل جائےگ
اور چار سو اندھیرا چھائے گ
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
جب درد-ے-ہجر ميں مر جاؤں گی
تم وصل کی چاه ميں تڑپو گے
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
جب پنچهی قفس سے اڑ جائيں گے
اور قفس خالی ره جائے گ
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
جب آس كی چاندی پهيلے گی
اور نا اميد سے هو جاؤ گے
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
جب ذات ميں اپنی ڈهونڈو گے
اور ذات کو تنہا پاؤ گے
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
جب چلتےچلتے راهوں پر
اكيلے تهک سے جاؤ گے
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
جب خود سے رونا چاهو گے
اور پتهر سے بن جاؤ گے
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
جب موسم رو كر پوچهيں گے
اپنا پيار كہاں پر كھو بيٹهے
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
جب چار سو مجهے پكارو گے
پر ميں نظر نہ آؤں گی
تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی
چيخ چيخ كر بلاؤ گے اور
پهانس سا حلق ميں اڑ جائےگ
تب تمہيں ياد بہت ميں آؤں گی...

Rate it:
Views: 835
24 Sep, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets