جب وہ میٹھی زبان میں بولتی تھی
میرے کانوں میں رس گھولتی تھی
میں اس کہ دل کی بات سمجھ جاتا
بات کرنے کو جب وہ لب کھولتی تھی
درد بھری باتیں ہوتی تھیں اس کی
اپنے اشکوں کے موتی رولتی تھی
میں جب اس کی اداسی کا سبب پوچھتا
وہ اپنے دل کے بھید نہ کھولتی تھی