جب پنچھی سارے اڑ جائیں

Poet: By: shahnawaz tarakzai, peshawar

جب پنچھی سارے اڑ جائیں
ہر سمت اندھیرا چھا جائے

جب گزری باتیں یاد آئیں
اور پیار بھرا نہ دل پائیں

مت تنہا تنہا گھبرانا
تم پاس ہمارے آجانا

جب کوئی دن میں شام کرے
یا لب کی ہنسی بدنام کرے

جب وحشت دل کا نام کرے
یا آنکھ میں نیند حرام کرے

مت تنہا تنہا گھبرانا
تم پاس ہمارے آجانا

دل پریت ہماری دہرائے
یہ ریت پرانی یاد آئے

جب ملنے کو بھی دل چاہے
اور پیار بھرا نہ دل پائے

مت تنہا تنہا گھبرانا
تم پاس ہمارے آجانا

Rate it:
Views: 1420
02 Apr, 2008
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL