جب کانچ اٹھانے پڑ جائے
تم ہاتھ ہمارے لے جانا
جب خود کو تنہا پاؤ تو
تم ساتھ ہمارا لے جانا
جب سمجھو جیت مقدر ہے
اور رستے ہیں دشوار بہت
نا چاہتے بھی تم کہہ دینا
بےباک سہارا لے جانا
جب بازی اب تم جیتو گے
جب منزل اب تم پاؤ گے
پھر چاہو تو یہ کہہ دینا
کے منزل تھی مقصود مجھے
کب ساتھ ہمارا چھوٹا ہے
اک مسکراہٹ دے جانا
تم جان ہماری لے جانا
جب کانچ اٹھانے پڑ جائے
تم ہاتھ ہمارا لے جانا