جب کبھی وہ ہوگی اپنی ذات میں تنہا
Poet: Aazi By: Azam, Gujranwalaجب کبھی وہ ہوگی اپنی ذات میں تنہا
تو یاد آؤں گا
نا چلا قدم سے قدم کوئی ساتھ
تو یاد آؤں گا
میں اس کی آنکھوں کا اشارہ بھی سمجھ لیتا ہوں
نا سمجھ سکا کوئی دل کی بات
تو یاد آؤں گا
دن کا ہر اک پل گزرے گا جب اس پہ کٹھن
اور تنہا کٹے گی رات
تو یاد آؤں گا
ہر بازی جان کر اس سے ہار جاتا ہو
جب دے گا اسے کوئی ہار
تو یاد آؤں گا
ہنسنے کو تو دنیا بھی ہنستی ہے ساتھ ساتھ
نا رویا کوئی دکھ میں ساتھ
تو یاد آؤں گا
More Sad Poetry






