جب کوئی دل دکھاتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

جب کوئی دل دکھاتا ہے
زباں چپ رہتی ہے
کچھ نہیں کہتی ہے
آہ و فغاں کرتی ہے
نہ شکوہ کناں ہوتی ہے
چپ چاپ غم سہتی ہے
جب کوئی دل دکھاتا ہے
لیکن اس دل کا کیا ہے
زباں کا ہمنوا نہیں ہو پاتا ہے
تڑپتا ہے سسکتا ہے
آہ بھرتا ہے فریاد کرتا ہے
چپ نہیں رہ پاتا ہے
دکھ نہیں سہہ پاتا ہے
جب کوئی دل دکھاتا ہے

Rate it:
Views: 437
20 Sep, 2015