جب کوئی پھول ہنستا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جب کوئی پھول ہنستاہے
کوئی کلی مسکراتی ہے
دل خون کےآنسوروتا ہے
پھر یاد تمہاری آتی ہے
جب چڑیاں شور مچاتی ہیں
جب کوئل گیت سناتی ہے
صبا تیرا سندیسہ لاتی ہے
پھر یاد تمہاری آتی ہے
سکول میں بچیاں جب گاتی ہیں
جب قومی ترانہ سناتی ہیں
جب کوئی گھنٹی بجاتی ہے
پھر یاد تمہاری آتی ہے

Rate it:
Views: 722
06 Feb, 2013