جدا ہونے کے موسم میں جدا ہونا ضروری تھا
نا جانے کیوں کسی کا بے وفا ہونا ضروری تھا
کسی سے کوئی بھی شکوہ نہ شکایت ہے
جو میرے ساتھ چاہت میں ہوا ہونا ضروری تھا
بہت نزدیک تھے دل اس لیے دوریاں بھی ہیں
دلوں کے درمیان کچھ فاصلہ ہونا ضروری تھا
اسے بھی درد دینے کا بہت ہی شوق تھا وصی
ہما را بھی درد و غم سے آشنا جدا ہونا ضروری تھا