تمہارے بعد خدا جانے کیا ہوا دل کو
کسی سے ربط بڑھانے کا حو صلہ نہ ہوا
انہیں افسانہ الفت سنا دیا لیکن
نظر ملا کے حوصلہ نہ ہوا
وہ جانتے تھے کہ سر سے گزر چکا پانی
لگا کے اگ بجھانے کا حوصلہ نہ ہوا
وطن عزیز تھا سیف پھر بھی غربت میں
کسی کو دل سے بھلانے کا حوصلہ نہ ہوا