جرم وفا کی سزا پائی ہے

Poet: Naveed Dar By: Naveed Dar, Ali pur chatta

اجڑے ہوئے گلستاں کو دیکھ کر کہتا ہے دیوانہ
لگتا ہے تو نے بھی جرم وفا کی سزا پائی ہے

تیرے ہاتھ بھی خالی ہیں میری بانہوں کیطرح
کیا تیرے حصے میں بھی یار جدائی آئی ہے

بےخودی میں آج ہم نے تمہیں دی صدائیں بہت
لوٹ کے آج بھی مگر میری ہی صدا آئی ہے

تیری یادوں سے آباد ہے میرے دل کا کونہ کونہ
کون کہتا ہے ڈار میرے حصے میں تنہائی آئی ہے

Rate it:
Views: 574
19 Oct, 2009