Add Poetry

جزبہءِ عشق یہ سینے میں مچل سکتا تھا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

جزبہءِ عشق یہ سینے میں مچل سکتا تھا
حُسنِ جاناں سے تو پتھر بھی پگھل سکتا تھا

اک محبت سے مجھے تُو نے ہی آواز نہ دی
حُسن تصویر سے باہر بھی نکل سکتا تھا

چاہتا گر وہ مری آنکھ کا سندر سپنا
اپنی حیران طبیعت سے کچل سکتا تھا

وہ ہواؤں میں ہوا بن کے ہی تحلیل ہوا
سایہ بن کر جو مرے ساتھ بھی چل سکتا تھا

آئینہ آنکھ کا گرتے ہی مرا چور ہوا
گر مرا ساتھ نبھاتا تو سنبھل سکتا تھا

مجھ کو بیکار جفا کار نے جلنے نہ دیا
وشمہ آنکھوں میں دیا پیار کا جل سکتا تھا

Rate it:
Views: 359
13 Jul, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets