Add Poetry

جس سے بندھے تھے دونوں، وہ غم نہیں رھے ہیں

Poet: Abdul Waheed(Muskan)(wasi) By: Abdul waheed(Muskan), Haripur/Hazara/Pakistan

جس سے بندھے تھے دونوں، وہ غم نہیں رھے ہیں
تم، تم، نہیں رھے ہو، ہم، ہم نہیں رہے ہیں

چاہت کے گیت میں ہے،کوئی کمی یقیناً
آخر تیرے میرے سُر، کیوں جَم نہیں رہے ہیں

رو رو کے تیرے دکھ میں،صحرا سا ہو گیا ہوں
اب آنکھ کے کنارے بھی نم نہیں رہے ہیں

تُُو اور سمت میں ہے، میں اور سمت میں ہوں
اُُلفت کے راستے اب باہم نہیں رہے ہیں

تم ہی تھے میری دنیا،تم ہی میری محبت
تم جو نہیں تو دونوں عالم نہیں رہے ہیں
 

Rate it:
Views: 971
14 Dec, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets