Add Poetry

جس وقت، جدھر چاہیں

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

جس وقت، جدھر چاہیں، اُڑائیں تیری یادیں
میں زرد سا پتا ہوں ہوائیں تیری یادیں

میں نے تجھے چاہا تھا، میرا جرم یہی ہے
دیتی ہیں مگر سخت سزائیں تیری یادیں

جو ایک تعلق ہے نبھانا ہی پڑے گا
اب مجھ کو رُلائیں یا ہنسائیں تیری یادیں

اُکتا کے میرے گھر کے اندھیروں سے کسی دِن
تنہا ہی کہیں چھوڑ نہ جائیں تیری یادیں

سُن لوں جو میں اک بار تیرا نام کسی سے
پھر دیر تلک مجھ کو رُلائیں تیری یادیں

اُس کو بھی تو احساسِ زیاں ہو کسی صورت
شمشیر کبھی اُس کو بھی آئیں تیری یادیں

Rate it:
Views: 252
12 Jun, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets