جس کی جھلک میں قرار بہت ہے
Poet: M,masood By: M,masood, Nottinghamجس کی جھلک میں قرار بہت ہے
اس کا ملنا بھی دُشوار بہت ہے
میرے ہاتھوں کی لکیروں میں نہیں
اُس شخص سے ہمیں پیار بہت ہے
جس کو دل کا راستہ معلوم نہیں
دھڑکنوں کو اُس کا انتظار بہت ہے
ہو نہیں سکتا کہ وہ ہمیں بھلا دیں
کیا کریں ہمیں اُن پر اعتبار بہت ہے
جس کی جھلک میں قرار بہت ہے
اس کا ملنا بھی دُشوار بہت ہے
More Sad Poetry






